بنگلورو۔ 26اکتوبر (ایس او نیوز ) پولیس نے بنگالورو کے ناگر بھاوی علاقہ میں مندر کے ایک 60سالہ سکیورٹی گارڈ کے مبینہ قتل پر ایک 30سالہ عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔ مشتبہ شخص کی شناخت کالا سائے پالاعلاقہ کے رہنے والے کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ رقم ڈالنے کے ڈبے کی چوری کے لئے اس نے سکیورٹی گارڈ کا قتل کیا۔ کمار کا نام کئی فوجداری معاملات میں رہا ہے اور چوری کے دو واقعات میں اسے مجرم بھی قرار دیا گیا ہے ۔